ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پیلمائرا کا رومی ایمپفی تھیٹر اور ٹیٹراپائلون دولت اسلامیہ کے ہاتھوں تباہ

پیلمائرا کا رومی ایمپفی تھیٹر اور ٹیٹراپائلون دولت اسلامیہ کے ہاتھوں تباہ

Fri, 20 Jan 2017 20:58:08  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،20جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ میں شامل رومی ایمپفی تھیٹر کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دوسری صدی میں تعمیر ہونے والے ایمفی تھیٹر کے سامنے کا حصہ اور اسی دور کی ایک اور یادگار 'ٹیٹراپائلون' کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تباہ کر دیا ہے۔شامی آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ یہ کب رونما ہوا۔پیلمائرا اور اس کے مضافات میں موجود قدیمی کھنڈرات کو شامی حکومت نے مارچ 2016میں دس ماہ کے عرصے کے بعد دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا تھا تاہم دسمبر 2016میں شدت پسند تنظیم اس قدیم شہر پر دوبارہ قابض ہو گئی تھی تاہم اُس وقت یہ دونوں یادگاریں اپنی جگہ پر قائم تھیں۔دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے۔
 


Share: